جلسے میں وزیراعلیٰ نے عوام کی کوئی بات نہیں کی، صرف گالی گلوچ کی،شاہد خاقان عباسی

جلسے میں وزیراعلیٰ نے عوام کی کوئی بات نہیں کی، صرف گالی گلوچ کی،شاہد خاقان ...
 جلسے میں وزیراعلیٰ نے عوام کی کوئی بات نہیں کی، صرف گالی گلوچ کی،شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی نے جو گفتگو کی وہ ایسے عہدے کو زیب نہیں دیتی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قابل اعتراض بیان واپس لینے پر بھی تیار نہیں ہیں۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسے میں وزیراعلیٰ نے عوام کی کوئی بات نہیں کی، صرف گالی گلوچ اور الزامات لگائے، آپ ذمہ دار آئینی عہدے پر ہوں تو آپ کا ہر بیان آپ کی ذات اور عہدے کی عکاسی کرتا ہے۔علی امین گنڈاپور کی تقریر میں استعمال ہونے والے الفاظ کی مذمت ضروری ہے، حد تو یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اس بیان کو واپس لینے کو بھی تیارنہیں۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدنصیبی ہے نہ جمہوریت، نہ عوام اور نہ ملک کی مشکلات کی بات ہے، ہمیں کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں۔سنگجانی جلسے کےلیے خاص طور پر قانون بنایا گیا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس کروایا گیا، جلسے کی وجہ سے حکومت نے پورے اسلام آباد کو بند کر دیا تھا، حکومت نے اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر خود کو محصور کر لیا تھا۔

رہنما عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ  بدقسمتی سے ایسےکام کیےجا رہے ہیں جو مارشل لاء دورمیں بھی نہیں ہوئے، ایک جلسے کے گرد سارا نظام چل رہا ہے، آپ کیوں جلسے سے گھبراتے ہیں، جلسے کرنا عوام کا حق ہے، جلسے سے پہلے ایوان میں ایک قانون بھی پاس کیا گیا، اسلام آباد سے باہر جلسے کی اجازت کے باوجود پورے اسلام آباد کو محصورکیا گیا۔

مزید :

قومی -