غیرملکیوں کی سیکیورٹی داؤپرلگ گئی،جعلی انچارج گرفتار

غیرملکیوں کی سیکیورٹی داؤپرلگ گئی،جعلی انچارج گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کر ائم ر پور ٹر سے )صوبائی دارلحکو مت میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی رسک بن گئی ،چینی با شندوں کی سیکو رٹی پر مامو ر انچا ر ج جعلی نکلا ۔ پو لیس نے تھا نہ نشتر میں مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ بتا یا گیا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی ر ہائش پذیر ہیں جن کو حکو مت کی جانب سے سیکیورٹی کے لئے تر بیت یا فتہ پو لیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا ئی جا تی ہیں جو تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں۔ گز شتہ روز چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر مامور عمران نا می شخص کوشبہ ہو نے پر چیک کیا گیا تو اس کے پاس کو ئی شنا خت نہ تھی پو لیس نے گر فتار کر تے ہو ئے اس کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ۔ایس ایچ او نشتر کا لو نی نے بتا یا کہ جعلی انچارج کا نام عمران خان ہے اور یا سر بلاک اقبال ٹاؤن کا رہائشی ہے اورکئی روز سے ڈیوٹی دے رہا تھا،پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -