کوہستان میں خواتین کیلئے موبائل فون رکھنا موت، کوئی شکایت نہیں کرتا: بی بی سی
کوہستان (ویب ڈیسک) ضلع کوہستان میں خواتین کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے,علاقائی روایات کے مطابق اس ضلع میں خواتین کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے جبکہ اس کی سزا موت بتائی جاتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جاتا ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اطلاعات کے مطابق اب تک اس علاقے میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں لیکن سزا آج تک کسی کو نہیں ہوئی ہے۔ کوہستان لوئر کے ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں تاہم علاقائی روایات کو جواز بنا کر کوئی بھی مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں نہیں آتا اور نہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اس روایت کو ختم کرنے کے لیے اسی صورت میں اقدامات کر سکتی ہے جب کوئی متاثرہ خاندان یا خاتون پولیس کو رپورٹ کریں۔ چونکہ اس علاقے میں خواتین کا بغیر مردوں کے گھروں سے نکلنا بھی ممنوع ہے اس لیے آج تک کسی نے پولیس کے پاس شکایت درج نہیں کی۔