کورونا کے باعث سفری پابندیاں ، جاپان کے حوالے سے اہم خبر آگئی

کورونا کے باعث سفری پابندیاں ، جاپان کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کورونا کے باعث سفری پابندیاں ، جاپان کے حوالے سے اہم خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جاپانی سفیر متصودا کونیری نے کہا ہے کہ جاپان نے  پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں ہیں۔ پابندیوں کی فہرست میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جاپانی سیاحوں خصوصا مذہبی سیاحوں کو پاکستان آنے دیا جائے گا۔
 اسلام آباد کے  قدیم علاقے شاہ اللہ دتہ میں تاریخی مقامات کادورہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  جاپان نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا۔ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اطمینان بخش ہوگئی ہے۔پاکستان دنیا بھر کے لیے محفوظ ملک ہے۔

مزید :

قومی -