بلاول بھٹو کے شوکاز نوٹس پھاڑنے پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بلاول بھٹو کے شوکاز نوٹس پھاڑنے پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
بلاول بھٹو کے شوکاز نوٹس پھاڑنے پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  کہ پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں میرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تو میرا جواب بھی ہے خدا حافظ۔
 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ہم معافی کس بات کی مانگیں؟ مضحکہ خیزباتیں نہ کریں، بلاول کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے، تماشہ نہ لگائیں، بلاول  نے جوباتیں کی ہیں اس سے اعتماد بحال نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں رہنا ہے تواپنا اعتماد بحال کرے۔پیپلزپارٹی ہمیں وضاحت دیتی اور اپنی مجبوری بتاتی کہ اس کوکرسی چاہیے تھی، جو جماعت اپنی زبان سے پھر جائے وہ پی ڈی ایم میں نہیں رہ سکتی۔اگلا اجلاس مولانا فضل الرحمان طلب کریں گے، اب پی ڈی ایم بیٹھ کرنئی حکمت عملی بنائے گی۔

مزید :

قومی -