سندھ میں مہمان پر ندوں کا سروے مکمل، تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ

سندھ میں مہمان پر ندوں کا سروے مکمل، تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ
سندھ میں مہمان پر ندوں کا سروے مکمل، تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کی آب گاہوں و آبی گزرگاہوں پر پرندوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 258 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے 2024 سے2025 کے دوران سندھ کی جھیلوں اورآب گاہوں پر مہاجر پرندوں کا سروے مکمل کرلیا ہے۔سروے کے مطابق آب گاہوں و آبی گزرگاہوں پر پرندوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 258 ریکارڈ کی گئی ہے، دوران سروے مہمان پرندوں کے روایتی ٹھکانے رن آف کچھ اوردلدلی علاقے خشک سالی کا شکار نظر آئے۔
سب سے زائد پرندے بدین کی نریڑی لیگون میں ایک لاکھ 55 ہزار 68 اور بدین کے قریب رن آف کچھ کے مقام پر 91 ہزار634 پرندے ریکارڈ کئے گئے۔
گزشتہ سروے کے مطابق 6 لاکھ 39 ہزار 122 پرندے آئے تھے، ،دوران سروے لیسر فلیمنگوز اور خطرے سے دوچار نسل گریٹ وائٹ پیلکن کی خاصی تعداد بھی دیکھنے میں آئی تھی۔