کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان کے حوالے سے بتایا کہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کررہا تھا کہ اس دوران ٹینکر کی زد میں آگیا۔
یاد رہے کہ 2روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیئے تھے۔ 
کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 250 سے زائد ہوچکی ہے۔