تیسرا انڈو پاک دنگل 26 اگست کو لاہور میں منعقد ہوگا

تیسرا انڈو پاک دنگل 26 اگست کو لاہور میں منعقد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) تیسرا انڈو پاک دنگل 26 اگست کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ پاکستان کشتی فیڈریشن کے صدر کرنل محمد آصف کے مطابق دنگل میں بھارت کے تین پہلوان حصہ لیں گے جن میں ستندر سنگھ، پردیپ سنگھ اور سھکنجیت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان، لاہور فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت ملک بھر کے نامور پہلوانوں کے اکھاڑوں کے منتظمین کو خطوط لکھے جارہے ہیں کہ وہ اپنے اپنے پہلوانوں کو دنگل کی تیاری کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 اگست تک دنگل میں حصہ لینے والے پاکستانی پہلوانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پہلوانوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔ آصف ڈار کا کہنا تھا کہ دنگل کے آرگنائزر خاور شاہ ہوں گے ۔ تیسرے انڈو پاک دنگل کے آرگنائزر خاور شاہ نے بتایا کہ دنگل کے لئے تماشائیوں کا داخلہ ٹکٹ پر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی پہلوانوں کا انتخاب پاکستان کشتی فیڈریشن کرے گی۔ خاور شاہ نے کہاکہ دنگل کے انعقاد کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور پہلوانوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔