دھاندلی افتخار چودھری ،خلیل رمدے اور نجم سیٹھی نے کی ،عمران خان

دھاندلی افتخار چودھری ،خلیل رمدے اور نجم سیٹھی نے کی ،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق چےف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سابق جسٹس خلےل الرحمن رمدے ،نگران وزےراعلیٰ پنجاب نجم سےٹھی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور صوبائی الےکشن کمشنر پنجاب انور محبو ب اور پر عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی سکیموں کو آخری وقت میں تبدیل کیا گیا اور لاکھوں بیلیٹ پیپرز چھپوائے گئے ، نواز شریف نے جسٹس رمدے کے کہنے پر تقریر کی ، نواز شریف کا بھاری مینڈیٹ کا مطالبہ عوام سے نہیں ریٹرننگ افسران سے تھا،اسلام آباد مےں جاوےد ہاشمی اور دےگر رہنماﺅں کے ساتھ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارشل لاءمسائل کا حل نہیں کوئی سوچ رہا ہے تو غلط ہے ، نواز شریف اپنی دھاندلی چھپانے کیلئے فوج کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، طاہر القادری کو اپنے ایجنڈے پر لے کر آئیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ انقلاب صرف صاف شفاف الیکشن اور ووٹ سے آئیگا ، گواہوں کو تحفظ دیا جائے تو خود ریٹرننگ افسران دھاندلی کیخلاف گواہی دینگے، فخر الدین جی ابراہیم کے پاس اختیارات نہیں تھے ۔ عمران خان نے کہاکہ ہماری جدو جہد جمہوری ہے بیورو کریسی پولیس کو پیغام دیتا ہوں کہ خدا کےلئے ملک بچائیں ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے پولیس اور بیورو کریسی ایک خاندان کے ملازم نہ بنیں ہم پر امن احتجاج کر نا چاہتے ہیں اگر پولیس نے غلط کر دار ادا کیا یا کسی کے غیر قانونی احکامات تسلیم کئے اور ماڈل ٹاﺅن جیسا واقعہ پیش آیا تو ملک تباہی کی طرف جائےگا ملک بچانا آپ کی ذمہ داری ہے یہ ملک آپ کا بھی ہے۔چودہ اگست ایک تاریخی دن ہے اگر بیورو کریسی اور پولیس نے غلط کیا وہ تو خود ذمہ دار ہونگے شریف برادران ذمہ دار تو ہونگے ہی، انہوںنے دو نمبری کر نے و الوں کو نوازا اور ایماندار لوگوں کو کھڈے لائن لگایا جتنی بہتر جمہوریت ہوتی ہے ملک میں اتنی خوشحالی ہوتی ہے جمہوریت کا مطلب میرٹ ¾ ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کر نا ہے بادشاہت پر نہیں اسی لئے تو لوگ ملک میں ٹیکس نہیں دیتے ۔انہوںنے کہاکہ پہلے ہیلی کاپٹر اترتا ہے پھر بادشاہ سلامت نواز شریف اترتے ہیں پھر ہیلی کاپٹر اترتا ہے شہباز شریف آتے ہیں پھر بعد میں چھوٹے شہزادے حمزہ شہباز آتے ہیں اسلام آباد کے اندر دس منٹ میں تین جیٹ طیارے اڑتے ہیں کیا انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں عوام حکمرانوں کا احتساب کراس لئے جمہوریت ضروری ہے عمران خان نے اپنی باریاں فکس کی ہوئی ہیں اسی لئے الیکشن کمیشن نے اپنے امپائروں کو بٹھا دیا فخر الدین جی ابراہیم بے اختیار تھے ان سے اختیارات لیکر نیچے والوں کو دے دیئے گئے۔جسٹس ریاض کیانی جو پنجاب میں صوبائی چیف الیکشن کمشنر تھے وہ پہلے اتفاق فاﺅنڈری کے وکیل تھے بعد مےں انہیں ٹربیونل میں بٹھایا گیا ،2008ءمیں پلازے گرانے کا فیصلہ لیا گیا انہوںنے کہاکہ ریاض کیانی نے طارق قادری کو کہا کہ وہ پرویز ملک سے ملاقات کرےں طارق قادری سے کہا گیا کہ لاہور میں عمران خان کے پوسٹرز کو ہٹایا جائے جس پر انہوںنے جواب دیا کہ میاں نواز شریف کے بھی بینرز لگے ہوئے ہیں اس کے بعد جسٹس ریاض کیانی نے ان کا تبادلہ کراچی کر دیا ۔طارق قادری نے مجھے بتایا کہ میچ فکس ہونے لگا ہے صوبائی الےکشن کمشنر کے طور پر اس کے بعد انور محبوب کو بلایا گیا ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ دھاندلی ہو گی لیکن ہمیں امید تھی کہ اوپر چیف جسٹس افتخار چودھری بیٹھے ہوئے ہیں لیکن پتہ نہیں تھا کہ وہ کس کیلئے بیٹنگ کرنے آئے ہیں عمران خان نے کہا کہ افتخار چوہدری کے کہنے پر ڈی آر او ز اور آر اوز کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے لکھا کہ ہمیں جوڈیشل آر اوز چاہئیں انہوں نے کہا کہ اس انتخابات میں آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت نہیں تھے ۔ دھاندلی میں جسٹس رمدے کا کردار ہے انکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع بھی کی گئی جسٹس رمدے مقامی عدالتوں کو جانتے ہیں انہوں نے ڈی آر اوز اور آراوز کو کھانے کی دعوت دی اور چیف جسٹس کو بھی بلایا وہاں پر افتخار چودھری نے کہا کہ زرداری نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ،نواز شریف ملک کو بچا سکتے ہیں اس میچ فکسنگ کے تیسر اہم کھلاڑی نجم سیٹھی تھے۔ وکٹ کے چاروں طرف چوکے چھکے مارے ، پولیس والوں کے تبادلے کئے لیکن سیکرٹری ایجوکیشن ، ہوم سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کو تبدیل نہیں کیا باقی سب کو کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے انتخابات سے ایک ماہ قبل محکمہ تعلیم کے ایک لاکھ ملازمین کو ریگولر کر دیا ۔ انتخابات میں اہم کردار محکمہ تعلیم کا ہوتا ہے جس کے ملازمین انتخابی ڈیوٹیاں دیتے ہیں نجم سیٹھی میرے پاس آئے اور کہا کہ میں صاف شفاف الیکشن کرانا چاہتا ہوں جس پر میں نے اعتبار کیا کیونکہ میں سیدھا آدمی ہوں، میں نے سوچا کہ اللہ کسی کو بھی اچانک مسلمان کر سکتا ہے شائد یہ بھی مسلمان ہو گئے ہیںبعد مےں نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئر مین بنایا گیا تاکہ وہ اپنا منہ بند رکھیں ۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابات کے آخری وقت میں پولنگ سکیموں کو بدلا گیا لاہور مےں پرویز ملک ایک علیحدہ کیمپ میں بیٹھ کر ٹھپے لگا رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی انور محبوب نے اصل کام کیا جب میں تقریر کے دوران زخمی ہوا تو انہیں پتہ چلا کہ عوام کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں تو یہ ڈر گئے انور محبوب نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ مجھے دو سو لوگ چاہئیں اضافی بیلیٹ پیپر چھپانے ہیں ۔ 9 تاریخ کو یہ حکم دیا گیا لاکھوں بلےٹ پیپرز قومی اسمبلی کی 98 نشستوں کے حوالے سے ملتان لاہور راولپنڈی گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن کیلئے چھپائے گئے اس لئے مسلم لیگ (ن) کو 68 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑے ۔ بیلیٹ پیپر کی چھپائی اردو بازار سے بھی کرائی گئی ۔ انتخابات استعمال ہونیوالی سیاہی غلط تھی تو اسکی تحقیقات کیوں نہیں کرائی گئی یہ کس کی غلطی تھی کیوں اضافی بیلیٹ پیپر چھپائے گئے ن لیگ نے ڈر سے یہ غلطی کی ۔ اگر اس معاملے کی تحقیقات ہوں تو تمام ریکارڈ موبائل فون سے مل سکتا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابات سے ایک رات قبل خواجہ سعد رفیق کے گھر بیلیٹ باکس گئے ہمارے پاس اس کیلئے ایک عینی شاہد موجود ہے اسی وجہ سے 70 ہزار سے خواجہ سعد رفیق کے ووٹ ایک لاکھ 30 ہزار ہو گئے ۔ چار حلقے انہوں نے اس لئے نہیں کھولے کہ ان کو پتہ تھا کہ ہر حلقے میں 50-60 ہزار ووٹ جعلی ہیں حکومت نے جو 13 حلقے کھولے تھے ان میں بھی ہر حلقے میں اتنا فرق تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ اسی لئے میں نے ا نہیں چار حلقوں کے جال میں پھنسایا کیونکہ اگر میں 60 حلقوں کا کہتا تو اس کیلئے انہوں نے کہنا تھا پانچ سال لگیں گے اسی وجہ سے حکومت نے چار حلقوں پر مٹی ڈال دی اب نواز شریف کہتے ہیں کہ ہم تیار ہیں عمران خان نے کہا کہ کامسیٹ یونیورسٹی کی بیسمنٹ میں نادرا کے بیٹھے ہوئے لوگوں نے ان چار حلقوں کا ریکارڈ درست کر لیا ہے ۔ جسٹس رمدے ریٹرننگ افسران کو کنٹرول کر رہے تھے رمدے کو ڈر تھا کہ ریٹرننگ افسران اپنا کردار ادا نہیں کرینگے اس لئے نوازشریف کو تقریر کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری نے میرے خلاف کیس کیا ہے میں تڑپ رہا ہوں کہ وہ کیس جلد شروع ہو حکمرانوں نے نادرا کے چیئرمین طارق ملک کو ڈرا کر ملک سے باہر بھگا دیا ہے ۔ نجم سیٹھی کے کروڑوں روپے کے ٹیکس معاف کئے گئے ،مصطفیٰ رمدے کو ایڈووکیٹ جنرل بنایا گیا ، اسد رمدے کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکشن جتوایا گیا انکی بھتیجی کو مخصوص سیٹوں پر قومی اسمبلی لایا گیا افتخار چوہدری کے بیٹے کو بلوچستان بورڈ آف انویسٹمٹ کا وائس چیئر مین بنایا گیا ، حاصل بزنجو نے ہمیں بتایا کہ سابق چیف جسٹس کے کہنے پر انکے بیٹے کو تعینات کیا گیا انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے 6 جون کو آر اوز کو سپریم کورٹ میں خراج تحسین پیش کیا ، کیا یہی انکا کردار تھا؟ اب بھی انہیں بلوچستان میں مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ جہاں کر بیان دیتے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت گرائی گئی تو وکلا ءنکلیں گے افتخار چودھری دو سال سے پہلے کیسے سیاسی بیان دے سکتے ہیں افتخار چودھری اوپنر بیٹسمین تھے اور ان کا سب سے بڑا کردار تھا عمران خان نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب ایڈمرل فصیح بخاری نے زرداری کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا تھا کہ مجھے خوف ہے کہ انتخابات میں چیف جسٹس اور میڈیا گروپ مل کر دھاندلی کرا رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران سے لوگ خوفزدہ ہیں اگر گواہوں کو تحفظ دیا جائے تو خود ریٹرننگ افسران گواہ بن جائیں گے یورپی یونین رپورٹس اور سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ریٹرننگ افسران نے دھاندلی کرائی ۔ آصف زرداری اور فافن نے کہا دیا تھا کہ ریٹرننگ افسران دھاندلی کرائیں گے ۔ موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوازا گیا ان کو دو مرتبہ مدت ملازمت میں توسیع دی گئی جبکہ انہوں نے الیکشن کے دن دو بجے تسلیم کر لیا تھا کہ کراچی میں صاف شفاف الیکشن نہیں کرا سکے طارق باجوہ کو چیئرمین ایف بی آر بنایا گیا ، شاہد خان کو سیکرٹری داخلہ بنا دیا گیا انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں جو لوگ دھاندلی میں ملوث ہیں جب تک انہیں کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا تو ملک میں صاف شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کا احتساب کیا جائے ۔ احتساب نواز شریف کی بادشاہت میں نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ان سے انصاف کی توقع رکھی جائے ۔ ایک سوال پرعمران خان نے کہا کہ ہمارا آزادی مارچ کے پاکستان کے مستقبل کیلئے ہے اگر ملک کو بچانا ہے تو حقیقی جمہوریت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے فراڈ کرنے والے وزیراعظم بن جائیں اور ملوث لوگوں کو نوازا جائے تو کیسے انصاف ہو سکتا ہے پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ان کا جعلی مینڈیٹ ہے اگر انکا مینڈیٹ ٹھیک ہے تو کیوں عوام سے ڈرتے ہیں یہ جمہوریت نہیں آمریت ہے جمہوریت احتساب اور قانون کی بالادستی کا نام ہے میں دعویٰ کرتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کرا لئے جائیں تو ہم پہلے سے زیادہ سیٹیں جیت لینگے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں اور ن لیگ کے لوگ ہمارا ساتھ دیں اور خدا کیلئے جمہوریت کو بچائیں ۔ 14 اگست کو پر امن احتجاج ہو گا بیورو کریسی اور پولیس انکی بادشاہت بچانے کیلئے قانون نہ توڑے ۔ طاہر القادری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو صرف پاکستان جیتے گا جمہوریت بہتر ہو جاتی ہے تو پاکستان کو فائدہ ہو گا طاہر القادری کو اپنے ایجنڈے پر لے کر آئیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ تبدیلی صاف شفاف الیکشن سے آئیگی اور صرف ووٹ نے انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے حسن مبارک ہیں جمہوریت میں کسی پر گولیاں نہیں چلائی جاتیں جب ہمارے سامنے انہوں نے تمام راستے بند کر دیئے تو ہم سڑکوں پر آئے ہمارے پاس اور کیا راستہ تھا پر امن احتجاج کا مقصد یہ نہیں کہ فوج کو بلا رہا ہوں فوج ملکی مسائل کا حل نہیں اگر فوج کو بلانا تھا الیکشن قبول نہیں کرتا نواز شریف جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں تو دوبارہ انتخابات کرائیں نواز شریف اپنی دھاندلی بچانے کیلئے فوج کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -