جنرل پرویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتتی کی شرحوں میں تبدیلی کا فیصلہ

جنرل پرویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتتی کی شرحوں میں تبدیلی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کے ملازمین کیلئے بنیادی پے سکیلز میں ترمیم کے بعد جنرل پراویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتی کی شرحو ں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گریڈ ایک سے بائیس کیلئے کٹوتی بالترتیب 400،710 ،770،830،
890،950 ،1010،1070،1140، 1210، 1290 ،2220،2400،2620 ،2890، 3340،4270،5360،7180،8050،8940
اور9880ہو گی۔کٹوتی کی کم از کم شرح اوسط پر گریڈ ایک کیلئے تین فیصد ، گریڈ 2سے گیارہ تک کیلئے پانچ فیصد جبکہ گریڈ بارہ سے بائیس تک کیلئے آٹھ فیصد ہو گی۔ملازمین کی تنخواہوں سے نئی شرحوں کی بنیاد پر کٹوتیاں اگست کی تنخواہ سے ہوں گی جو یکم ستمبر2017کو ادا کی جائیں گی جبکہ چھٹیوں یا ٹریننگ مدت کے دوران مذکورہ فنڈ سے معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا جائے گا(ما سوائے بغیر تنخواہ غیر معمولی رخصت کیلئے) ۔اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔