نواز شریف کو انڈر19ٹیم تباہی کے راستے پر دھکیل رہی ہے: شاہ محمود قریشی

نواز شریف کو انڈر19ٹیم تباہی کے راستے پر دھکیل رہی ہے: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں مسلم لیگ(ن)کی انڈر19ٹیم انہیں تباہی کے راستے پر دھکیل رہی ہے جبکہ راجہ ظفر الحق،عبدالقیوم اور بیشتر ایم این ایز کہہ رہے ہیں کہ یہ سیاسی خودکشی ہے مرکز میں بھی آپ کی حکومت ہے بڑے صوبہ پنجاب میں بھی آپ حکمران ہیں تو اپنے ہی گھر کو آگ گانے کے درپے ہیں راولپنڈی سے گجرات تک کے سفر میں ریلی دو انسانوں کا خون کرچکی ہے آج یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ خونی ریلی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے ملتان آمد پر ائیر پورٹ کے بیرونی احاطہ میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ نواز شریف ریلی میں پروٹوکول گاڑی نے ایک بچے کو کچل دیا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جاتی لیکن کیپٹن صفدر نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرنے کی بجائے اسے تحریک پاکستان میں ہونے والی شہادتوں سے مماثلت دینے کی کوشش کی متاثرہ خاندان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ ریلی نکالنا ان کا سیاسی حق ہے تاہم حکومتی وسائل اور اہلکاروں کا استعمال سمجھ سے بااتر ہے کارپوریشن کے اہلکاروں کو نواز شریف کے بینرز لگانے پر لگارکھا ہے جو قانونی و اخلاقی لحاظ سے جائز نہیں ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج شہباز شریف کی اہلیہ نے بھی ریلی کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ ریلی کس کے خلاف نکال رہے ہیں اس ریلی کی کسی کو بھی سمجھ نہیں آرہی آج اسمبلی لگی ہوئی تھی لیکنہوئی نہیں آیا سب ریلی ریلی کھیل رہے ہیں حیرت کی بات ہے کہ سندھ کے گورنر بھی ریلی ریلی کھیلنے کیلئے اسلام آباد آپہنچے ہیں جبکہ ان کی سندھ میں موجودگی ضروری تھی کہ پچھلے دودنوں سے متعدد سانحات رونما ہوچکے ہیں ایک سوال پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس بھاری مینڈیٹ کا نواز شریف دعویٰ کرتے ہیں اس مینڈیٹ پر ملک کی22سیاسی جماعتیں اپنے شدید تحفظات کااظہار کرچکی ہیں بہت سے سوالیہ نشان لگ چکے ہیں ان الیکشن پر انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ایسا شفاف نظام لایا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ایل کرنے کی سازش کی جارہی ہے تو اس تاریخ سے بھی آج پردہ اٹھ جانا چاہیے تو نواز شریف صاحب جب محمد خان جونیجو کی حکومت کو ضیاء الحق نے پاؤں تلے روندا تو آپ پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے اور جب محترمہ بے نظیر بھٹوں کی حکومت کو(58 ٹو بی(کے ذریعے برخاست کیا گیا تب بھی آپ پیش پیش تھے انہوں نے کہا نے کہا کہ نواز شریف آپ شہادت چاہتے ہیں لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے ریلی میں ہونیوالے اجتماع میں اپنے خطاب میں جس طرح قومی اداروں کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے اس کی مثال ملنا محال ہے یہ توہین عدالت نہیں بلکہ عدالت عالیہ پر حملہ کے مترادف ہے ایک سوال پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف اب کچھ بھی کرلے فیصلے نہیں بدلیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھول دیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ تو گزر گیا ہے لیکن آپ نے ابھی تک حدیبیہ کیس نہیں کھولا کہیں سو تو نہیں گئے انہوں نے کہا کہ ملتان میٹروبس منصوبے میں حکومت نے17ملین ڈالر کا کک بیک وصول کیا ہے جبکہ منصوبہ تاحال نامکمل ہیے اور شہریوں کی عدم دلچسپی کے باعث فلاپ ہوچکا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو برقرار رکھا ہے ماسوائے میٹروبس جیسے فلاپ منصوبے کے تحریک انصاف کی سنٹرل میٹنگ میں عمران خان سے نئے پاکستان کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے الگ صوبہ کی درخواست کروں گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اگر سیاست کرنی ہے تو پھر اسے اپنی الگ شناخت کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا پرانے ساتھیوں کے ساتھ اگر وہ چنیوٹ کے جلسہ میں پہنچیں گے تو ان کی شخصیت متاثر ہوئے بغیر نہیں رہے گی ان کو مشورہ اس لئے دے رہا ہوں کہ ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی دل سے عزت کرتا ہوں بلکہ انہیں اپنا محسن سمجھتا ہوں۔
شاہ محمود