حکومت کے پہلے ہفتے میں ہی پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کام کروں گا:مراد علی شاہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کی ضروریات اورتوقعات بہت زیادہ ہیں،پہلے ہفتے سے ہی پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کام کروں گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار اپنی نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکورہوں،وزیر اعلیٰ کے عہدے پرکام کرنا آسان نہیں،عوام کی ضروریات اورتوقعات بہت زیادہ ہیں،زراعت اورپینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقاریرمیں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا کہا تھا،پہلے ہفتے سے ہی پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کام کروں گا،
انہوں نے کہاکہ سندھ کابینہ نئے اورپرانے لوگوں پر مشتمل ہوگی،اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 25 فیصد نئے لوگ آئے ہیں،پارٹی قیادت کے مشوروں سے کابینہ تشکیل دوں گا،
واضح رہے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما قائم علی شاہ کی جگہ سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ بنایا تھا ۔