عید الاضحیٰ کا دوسرا دن ، گوشت کو محفوظ کرنے کے وہ مفید طریقے جو شاید آپ کو معلوم نہیں

عید الاضحیٰ کا دوسرا دن ، گوشت کو محفوظ کرنے کے وہ مفید طریقے جو شاید آپ کو ...
عید الاضحیٰ کا دوسرا دن ، گوشت کو محفوظ کرنے کے وہ مفید طریقے جو شاید آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ پر لوگوں کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ قربانی کے گوشت کو کس طرح رکھا جائے کہ وہ کئی ہفتوں یا مہینوں کے لیے فریش رہے اور یہ ایسا مشکل کام بھی نہیں اگر گوشت کو درست طریقے سے سٹور کیا جائے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق درحقیقت گوشت کو ہفتوں، مہینوں بلکہ ایک سال تک محفوظ کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے فریزر ہی سب سے واضح طریقہ کار ہے۔مگر گوشت محفوظ کرنے چند طریقے اور بھی ہیں۔

ضرور پڑھیں: ’ہم دونوں ایک دوسرے کے جسم سے یہ چیز نکال کر استعمال کرتے ہیں‘ نوجوان لڑکا لڑکی نے ایسا اعلان کردیا کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے
فریزر میں محفوظ کرنا

فریزر میں رکھنے سے قبل گوشت کے پیکج بنانے ضروری ہے یعنی سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ گوشت ہوا سے بچے۔یعنی پلاسٹک بیگ اور المونیم فوائل (جو فریزر کے لیے ڈیزائن ہو) کا استعمال کریں۔اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ائیر ٹائٹ برتنوں کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی پلاسٹک یا فریزر کے لیے محفوظ جار یا کین وغیرہ۔جتنا ہوسکے ہڈیوں کو نکال دیں کیونکہ فریزر میں ہڈیاں زیادہ جگہ گھیرتی ہیں جس سے فریزر کو کام بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے۔گوشت کے سلائیس کے درمیان فریزر پیپر یا ریپ کو رکھیں تاکہ وہ علیحدہ رہیں، جس سے انہیں پکانے کے لیے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔

اس مقصد کے لیے فریج میں موجود فریزر کمپارٹمنٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسٹینڈ آلون فریزر بجلی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے۔

کتنے عرصے تک گوشت کو محفوظ کیا جاسکتا ہے؟

کچے گوشت کو 4 سے 12 ماہ تک منجمند کرکے رکھا جاسکتا ہے۔کچا قیمہ تین ماہ تک ہی فریزر میں ٹھیک رہ سکتا ہے۔پکے ہوئے گوشت کو 2 سے 3 ماہ کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔اور ہاں گوشت محفوظ رکھنے کے لیے فریزر کا درجہ حرارت 0 °F یا اس سے کم ہونا چاہئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -