سلمان رشدی کو موقع پر طبی امداد دینے والی ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا

سلمان رشدی کو موقع پر طبی امداد دینے والی ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سلمان رشدی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے والی ڈاکٹر کا بیان آگیا۔

بی بی سی کے مطابق ڈاکٹر ریتا لینڈ مین اس تقریب میں ہی موجود تھیں جہاں سلمان رشدی پر حملہ ہوا۔ خاتون ڈاکٹر نے نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا، ان کے جسم پر چاقو کے کئی زخم تھے جن میں سے ایک زکم اس کی گردن کے دائیں طرف تھا۔ 

خاتون ڈاکٹر کے مطابق سلمان رشدی سٹیج پر اپنے ہی خون میں نہایا ہوا تھا اور زندہ تھا،موقع پر موجود لوگ آوازیں لگا رہے تھے کہ یہ زندہ ہے، یہ زندہ ہے۔

دوسری جانب ریاست نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے تصدیق کی ہے کہ سلمان رشدی زندہ ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔