گھر سے خطرناک جنگلی جانور اور بندر کے بچے برآمد، تحقیقات شروع
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ جنگلی حیات نے ملاکنڈ میں کارروائی کے دوران گھر سے ریچھ اور بندر کے 3 بچے برآمد کر لئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گھر میں ریچھ اور بندر کے بچے غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے، ریچھ کے ایک اور بندر کے تین بچے کہاں سے لائے گئے اس پر حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔
محکمہ جنگلی حیات نے جانوروں کو قبضے میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔