آئی ایس آئی کے نئے سربراہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،مضبوط اعصاب کے مالک ہیں: رپورٹ
لاہور(ویب ڈیسک)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، دباﺅ اور مشکل صورتحال سے نمٹنا با خوبی جانتے ہیں۔اس کی ایک جھلک اس وقت دیکھنے کو ملی جب کراچی آپریشن کے دوران کئی اتار چڑھاﺅ آئے لیکن وہ اپنے مقصد پر کاربند رہے اور مشکلات کو آپریشن کی راہ میں حائل نہ ہونے دیا۔انہوں نے 1983 میں آرمرڈ کور میں کمیشن حاصل کیا۔
روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے وہ کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسے گریجوایٹ ہیں،انہوں نے امریکہ سے وار کورس بھی کررکھاہے۔وہ 26ویں میکنائزڈ ڈویڑن کی بہاولپور میں کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔اکتوبر 2014میں کورکمانڈر کراچی کا چارج لینے سے قبل وہ آئی ایس آئی کے انسداد دہشتگردی ونگ کے سربراہ تھے۔انہیں انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جنس میں خاصی مہارت کی بنا پر ہی سابق ار می چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر کراچی تعینات کیا تھا۔ قبائلی علاقوں میں بریگیڈ کی قیادت کاتجربہ رکھتے ہیں،وہ ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی رہے۔