خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردا کا رخ مغرب کی طرف ،2سے 3گھنٹے میں طوفان کے چنئی سے ٹکرانے کا امکان،ہائی الرٹ جاری

خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردا کا رخ مغرب کی طرف ،2سے 3گھنٹے میں طوفان کے ...
خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردا کا رخ مغرب کی طرف ،2سے 3گھنٹے میں طوفان کے چنئی سے ٹکرانے کا امکان،ہائی الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردا کا رخ مغرب کی طرف ہے اور سمندری طوفان دو سے تین گھنٹے میں چنئی سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے باعث بھارتی شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے ،طوفان چنئی کے شمالی علاقے سے ٹکرائے گا ، طوفان کے باعث ساحلی شہر چنئی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جبکہ طوفانی ہوائیں بھی چل رہی ہیں ، طوفانی ہواو¿ں کے باعث چنئی میں کئی درخت اکھڑ گئے۔چنئی میں پروازوں کارخ دوسرے ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔