سانحہ بلدیہ، مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا سے ایف آئی اے ٹیم کی ملاقات، ملزم کو میڈیکل ٹیسٹ کے بعد حوالے کیا جائیگا
بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی حوالگی کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم کی انٹرپول حکام سے اور عبدالرحمان بھولا سے ملاقات ہوئی۔
پاک بحریہ کیساتھ مشترکہ مشقوں کیلئے رائل اومانی بحری جہاز کراچی پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی حوالگی کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم نے انٹرپول حکام سے تھائی لینڈ میں ایک بار پھر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بدر بلوچ اور انسپکٹر رحمت ڈومکی شامل ہیں جن کی عبدالرحمان بھولا سے بھی ملاقات کروائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو میڈیکل ٹیسٹ ہونے کے بعد ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔