چکوال میں عبادت گاہ کے تنازع پر دوگروپوں میں تصادم ،2 افراد زخمی

چکوال میں عبادت گاہ کے تنازع پر دوگروپوں میں تصادم ،2 افراد زخمی
چکوال میں عبادت گاہ کے تنازع پر دوگروپوں میں تصادم ،2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) چکوال میں اقلیتی عبادت گاہ کے تنازع پر دوگروپوں میں تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چکوال میں چواسیدن شاہ میں اقلیتی عبادت گاہ کو لے کر دو گروپوں میں مقدمہ چلا آرہاتھا۔آج صبح 10 بجے کے قریب مشتعل افراد کے ہجوم نے اقلیتی عبادت گاہ کو گھیر لیا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے درمیان پتھراؤ اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 2 افراد زخمی بھی ہوگئے، کچھ ہی دیر میں پورا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا تھا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کراقلیتی عبادت گاہ کوگھیرے میں لینے والے مشتعل افراد کو منتشر کر دیا،پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔