برازیل کی جیل میں دنیا کا انوکھا ترین مقابلہ حسن، قیدی خواتین نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے، ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے والی حسینہ کس جرم کی سزا بھگت رہی ہے اور اسے انعام میں کیا چیز ملی؟ جواب جان کر ہی آپ کو جھرجھری آجائے گی

برازیل کی جیل میں دنیا کا انوکھا ترین مقابلہ حسن، قیدی خواتین نے ریمپ پر خوب ...
برازیل کی جیل میں دنیا کا انوکھا ترین مقابلہ حسن، قیدی خواتین نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے، ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے والی حسینہ کس جرم کی سزا بھگت رہی ہے اور اسے انعام میں کیا چیز ملی؟ جواب جان کر ہی آپ کو جھرجھری آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریوڈی جنیرو (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں واقع ہائی سکیورٹی جیل میں خطرناک جرائم میں قید خواتین میں مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا ، یہ مقابلہ ایک کارگو ٹرین لوٹنے والی خاتون قیدی نے جیتا جسے انعام میں بجلی سے چلنے والا پنکھا دیا گیا۔ خیال رہے کہ ریوڈی جنیرو کی تلاویرا بروس جیل برازیل کی سب سے ہائی سکیورٹی جیل ہے جس میں انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھا جاتا ہے، اس جیل میں قیدیوں میں جھگڑے اور گینگز کے ارکان میں تصادم معمول کی بات ہیں۔


برطانوی اخبار کے مطابق تلاویرا بروس جیل میں سال میں ایک بار قیدی خواتین کے درمیان مقابلہ حسن ہوتا ہے جو ایک مقامی چرچ کی مدد سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس مقابلہ حسن میں قیدی خواتین کے اہل خانہ کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ قیدی خواتین کیلئے جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی میک اپ آرٹسٹس اور ہیئر ڈریسرز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مقابلے میں رواں سال 440 خواتین قیدیوں میں سے 10 نے حصہ لیا اور ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے جبکہ فتح کا تاج 29 سالہ میانا ایلوز کے سر سجا۔ ’مس تلاویرا بروس‘ کا تاج سر پر سجانے والی اس حسینہ نے ایک کارگو ٹرین لوٹی تھی ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے اسے طویل عرصے تک تلاش کیا جاتا رہا لیکن یہ کسی کے ہتھے نہیں آئی۔ 2015 میں جب اس حسینہ کو گرفتار کیا گیا تو اس وقت تک عدالتوں کی جانب سے اس کے 7 وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔


جیل کی ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے والے میانا ایلوز نے کہا کہ جیل میں ہر کوئی اپنے خاندان کے ساتھ مل کر بہت زیادہ خوش ہے۔

ریمپ پر چلنے میں ہچکچکاہٹ تو ہوئی لیکن یہ خوشی کا موقع بھی تھا۔ ’ میں سوچتی ہوں کہ کاش انعام کے طور پر مجھے میری آزادی لوٹادی جاتی‘۔ خیال رہے کہ مقابلہ حسن جیتنے والی اس ڈاکو حسینہ کو انعام میں بجلی سے چلنے والا پنکھا دیا گیا ہے جو اس کے سیل میں لگایا جائے گا، اس کے علاوہ ایک ہیئر ڈرائیر بھی انعام میں شامل ہے۔


گزشتہ سال کی فاتح 28 سالہ مشیل رینگل جو منشیات سمگلنگ میں قید بھگت رہی ہیں نے کہا کہ جب وہ ریمپ پر چلیں تو انہوں نے اپنی روح کو آزاد محسوس کیا۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -