”اگر یہ ریاست مدینہ ہے تو عمران خان سب سے پہلے ۔۔۔“محمد زبیر نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

”اگر یہ ریاست مدینہ ہے تو عمران خان سب سے پہلے ۔۔۔“محمد زبیر نے حکومت سے بڑا ...
”اگر یہ ریاست مدینہ ہے تو عمران خان سب سے پہلے ۔۔۔“محمد زبیر نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ اگر یہ ریاست مدینہ ہے کہ توعمران خان سب سے پہلے اپنے وکیل بھانجے احسان نیازی کی گرفتاری کے احکامات دیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اگر یہ ریاست مدینہ ہے کہ توعمران خان سب سے پہلے اپنے وکیل بھانجے احسان نیازی کی گرفتاری کے احکامات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تحریک انصاف کے مطابق ریاست مدینہ ہے تو پھر احسان نیازی کو گرفتار ہوناچاہئے ۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت یہ کہتی ہے کہ پچھلے دور میں یہ ہوا تھا تو پھر یہ حکومت نا اہل ہے ، حکومت کہتی ہے کہ پولیس کچھ نہیں کہے گی تو پھر دبا کر حملے کریں جہاں جی چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ نہیں کرے گی نہ ان کی جانب سے معیشت میں کچھ کیا جاناہے اور نہ کسی اور شعبے میں کچھ کرناہے۔

مزید :

قومی -