لاہور:گارڈن ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور:گارڈن ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
لاہور:گارڈن ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گارڈن ٹاؤن پولیس نے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عمران انوار کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کے مطابق  سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز لاہور مستنصر فیروز کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں اے کیٹیگری کا مفرور اشتہاری ملزم منیر احمد اور ندیم شامل ہیں۔ملزمان ڈکیتی و راہزنی اور جعلی چیک دینے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)  ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا تھا کہ مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔تمام ایس ایچ اوز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔انہوں نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔