گائے کی وہ قسم جسے ذبح کرنے پر پنجاب میں پابندی عائد کر دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔