پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

آج نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 10 ہزار 804 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -