سیزن2018-19 ء کے دوران عالمی سطح پر کافی کی سپلائی میں اضافے کا امکان

سیزن2018-19 ء کے دوران عالمی سطح پر کافی کی سپلائی میں اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2018-19 ء کے دوران عالمی سطح پر کافی کی سپلائی میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ برازیل کی جانب سے اس کی کاشت میں اضافہ ہے۔ماہرین کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 ء کے دوران عالمی منڈی میں کافی کی سپلائی میں اضافے کی توقع ہے، سپلائی میں اضافے کے باوجود 2018 ء کے آخر میں کافی کے نرخوں میں درمیانے درجے کا اضافہ بھی متوقع ہے جس کی وجہ بین الاقوامی تاجروں کی جانب سے خریداری بڑھنے کا امکان ہے۔
انھوں نے کہا کہ برازیل میں کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 60 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جن میں اربیکا کافی کے 44 ملین جبکہ روبسٹا کافی کے 16 ملین بیگ شامل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 ء کی پہلی سہ ماہی کے بعد بین الاقوامی منڈی میں کافی کے نرخوں میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔

مزید :

کامرس -