سکندر بوسن کی گردوں کی تبدیلی کیلئے چند روز میں بیرون ملک روانگی متوقع

سکندر بوسن کی گردوں کی تبدیلی کیلئے چند روز میں بیرون ملک روانگی متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکند رحیات بوسن جوکہ گردے کے عارضہ میں مبتلا ہونے
(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
کے باعث ان دنوں شدید علیل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حاجی سکندر حیا ت بوسن آئندہ چند روز میں گردے تبدیل کروانے کیلئے بیرون ملک روانہ ہونگے تاہم روانگی پہلے استعفیٰ دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکندر حیات بوسن آج ملتان سے اسلام آباد روانہ ہونگے جہاں پارٹی قیادت سے مشاورت اپنے آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کریں گے ۔ جبکہ بدھ کے روز کراچی میں اپنے بیشتر ضروری میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد چائنا یا سنگاپور کے ہسپتال سے کڈنی ٹرانسپلانٹ بارے ٹائم لیں گے ۔ یاد رہے کہ وہ کافی دنوں سے علیل ہیں ان کے بیٹے اور قریبی عزیز نے انھیں اپنا گردہ دینے کا اعلان کیا ہو اہے ۔
سکندر بوسن