ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل، شاہ رخ کا مداحوں کے لئے انوکھا تحفہ

ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل، شاہ رخ کا مداحوں کے لئے انوکھا تحفہ
ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل، شاہ رخ کا مداحوں کے لئے انوکھا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یو این پی) ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل عبور ہونے پر شاہ رخ خان کا مداحوں کو انوکھا تحفہ، سوٹ بوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی، پانی کے اندر ڈائیلاگ بولنے کی بھی کوشش کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فالوؤرز کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ انوکھے انداز میں کیا۔شاہ رخ خان نے پانی میں ڈبکی لگا کر اپنے مشہور ڈائیلاگز بولے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ مداحوں کے نام پیغام میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ تیرنے میں ماہر نہیں ہوں، اس لیے جج نہیں کرنا صرف محسوس کرنا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح -