محمد بن سلمان کی سکیورٹی ، ڈاکٹروں کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

محمد بن سلمان کی سکیورٹی ، ڈاکٹروں کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وفد کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محمد بن سلمان کی ایڈوانس سکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، دورے کی کوریج کیلئے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے جبکہ تمام سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے وفود کیلئے اسلام آباد کے دو بڑے نجی ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جزوی طور پر بک کر لئے گئے۔محمد بن سلمان کی ورزش کے سامان ، فرنیچر اور ضروری اشیا کے پانچ ٹرک مقامی ہوٹل پہنچا دیئے گئے۔ سعودی سفیر کے مطابق محمدبن سلمان کا دورہ 2روزہ ہو گا۔ محمد بن سلمان سولہ فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔
سعودی ولی عہد

اسلام آباد،ریاض (این این آئی،اے این این ) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو سے ای کے تعاون سے ملک میں دو بڑی ریفائنریز لگا رہے ہیں،ملکی توانائی کی ضروریات کیلئے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے انٹرنیشنل کانفرنس برائے پاکستان پیٹرولیم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معاشی ترقی کیلئے بلا تعطل توانائی فراہمی ضروری ہے۔غلام سرور خان نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ توانائی شعبے میں گڈ گورننس لارہے ہیں۔غلام سرور خان نے کہاکہ پٹرولیم سیکٹر کے درآمدی بل سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی قلت پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی پیداوار فرنس آئل کے استعمال ختم کر رہے ہیں۔دوسری طرف سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ریکارڈ سرمایہ کاری پیکیج تیار کیا گیا ہے جس سے نہ صرف مالی مشکلات سے دوچار پاکستان کو مدد ملے گی بلکہ ساتھ ساتھ جیو پولیٹیکل چیلنجز بھی حل ہوں گے۔اس سرمایہ کاری کے تحت بحیرہ عرب میں واقع سٹرٹیجک اہمیت کے حامل گوادر پورٹ پر 10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری اور آئل کمپلیکس کی تعمیر ہے جہاں یہ جگہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بھی مرکزی مقام ہے۔ سعودی ذرائع نے تصدیق کی کہ سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پرانے تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے اعلی حکام کئی ماہ س اس اہم دورے کے مندرجات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے کہا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر متوقع ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -