میرپورخاص، پڑوسی کے گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

میرپورخاص، پڑوسی کے گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص(بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں پڑوسی کے گھر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے ورثا نے بیٹی کی موت کو خود کشی قرار دے کر کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی محبوب بھرگڑی کی 16 سالہ بیٹی نادیہ کی پھندا لگی لاش پڑوسی رشتہ دار کے گھر سے ملی ہے، لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔متوفیہ کے والدنے بتایاکہ وہ بے روزگاری سے تنگ آکر شہر سے گاؤں واپس جانا چاہتا تھا لیکن بیٹی گاؤں جانے کو تیار نہیں تھی، اسی بات پر بیٹی ناراض ہو کر رشتہ دار کے گھر گئی تھی اور وہاں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔