حمزہ شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند ہے،عارف گجر

حمزہ شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند ہے،عارف گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)حمزہ شہباز کی  ضمانت کی منظوری ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے،اب سیاسی بنیادوں پر بنائے جانے والے تمام مقدمات آہستہ آہستہ بے نقاب ہو جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے سرگرم کارکن عارف گجر نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر شعبہ کا بیڑا غرق کر دیا مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا،بجلی کے بعد گیس کے ہوشربا بل عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔
عارف گجر نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کی چابی صرف (ن) لیگ کی قیادت کے پاس ہے۔

  اور بہت جلد عوام اپنے محبو ب قائدین کو دوبارہ ووٹوں کی طاقت سے منتخب کر کے حکومت میں لائیں گے۔