69 سالہ اداکارہ کا وزن اب بھی اُتنا ہی جتنا 17 سال کی عمر میں تھا، اس فٹنس کا راز کیا ہے؟ خود ہی بتادیا

69 سالہ اداکارہ کا وزن اب بھی اُتنا ہی جتنا 17 سال کی عمر میں تھا، اس فٹنس کا راز ...
69 سالہ اداکارہ کا وزن اب بھی اُتنا ہی جتنا 17 سال کی عمر میں تھا، اس فٹنس کا راز کیا ہے؟ خود ہی بتادیا
سورس: Instagram/janeseymour

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ’بانڈ گرل‘ جینی سیمور آئندہ ہفتے 70سال کی ہونے جا رہی ہیں اور اس عمر میں ان کی فٹنس قابل رشک ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں معروف ٹی وی شو ’لوز وومن‘ (Loose Women)میں شرکت کی اور اس شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔ میل آن لائن کے مطابق جینی سیمور نے بتایا کہ ان کا وزن آج بھی اتنا ہی ہے جتنا اس وقت تھا جب وہ 17سال کی تھیں اور لگ بھگ تمام عمر ان کا وزن اتنا ہی رہا ہے۔ 
جینی سیمور کا کہنا تھا کہ ”میرا وزن اسی لیول پر برقرار رہنے کی وجہ ’پلاٹیز‘(کچھ مخصوص ورزشیں)، دن میں ایک وقت کھانا کھانا اور ڈارک چاکلیٹ کے ساتھ ’وائن‘ کا ایک گلاس پینا ہے۔میں نے تمام عمر واک اور ورزش کے ذریعے خود کو فٹ اور صحت مند رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن وزن کم رکھنے کے لیے میں نے کبھی ڈائٹنگ نہیں کی۔ اس حوالے سے میں اعتدال پسندی پر یقین رکھتی ہوں اور ہمیشہ اعتدال میں رہتے ہوئے کھانا کھاتی ہوں۔ “

مزید :

تفریح -