آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف  سے برطانوی ہائی کمشنر  کی  ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے  کورونا سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم عمران  خان سے بھی ملاقات کی تھی ۔ ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

مزید :

قومی -دفاع وطن -