پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج محسن داوڑ کی حالت اب کیسی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا ؟

پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج محسن داوڑ کی حالت اب کیسی ہے، نجی ٹی وی سے ...
پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج محسن داوڑ کی حالت اب کیسی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا ؟
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ  پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،وہ  شمالی وزیرستان میں احتجاجی جلوس میں فائرنگ سے  زخمی ہوئے تھے۔ اب سرجن ڈاکٹر فریداللّٰہ نے  محسن داوڑ کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیدیا ہے۔ ڈاکٹر  کے مطابق گہرے زخم کی وجہ سے محسن داوڑ کو بخار ہے جو جلد اتر جائے گا۔ لیکن ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ہسپتال میں زیر علاج محسن داوڑ نے "جیو نیوز "سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل آپریشن ہوا ہے، خون زیادہ بہنے سے کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔ ڈاکٹروں نے ملاقات پر عائد پابندی میں نرمی کی ہے، صحت یاب ہوکر جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔