امریکہ میں پاکستانی الیکشن کو کس نگاہ سے دیکھا جارہا ہے؟ عادل نجم نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں پاکستانی الیکشن کو کس نگاہ سے دیکھا جارہا ہے؟ اس حوالے سے معروف تجزیہ کار و ڈین بوسٹن یونیورسٹی عادل نجم نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔ عادل نجم نے کہا ہے کہ 2024ء کے انتخابات کے بعد ہم ایک بار پھر نازک موڑ پر ہیں۔امریکہ میں پاکستانی الیکشن کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔یہ بیانیہ بن گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن پوری طرح شفاف نہیں ہیں۔
""جیو نیوز " کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نیا ووٹر الیکشن میں اپنا کردا ادا کرے گا اور اس الیکشن میں ہمیں یہ نظر آیا ہے۔اس وقت یہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کی نسبت نوجوان طبقے کو بہت زیادہ متحرک کیا۔امریکہ میں پاکستانی الیکشن کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔یہ بیانیہ بن گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن پوری طرح شفاف نہیں ہیں۔