2024 حکومتی جماعتوں کیلیے قبولیت کا سال رہا مگر مقبولیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں: حافظ حمد اللہ

2024 حکومتی جماعتوں کیلیے قبولیت کا سال رہا مگر مقبولیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں: ...
 2024 حکومتی جماعتوں کیلیے قبولیت کا سال رہا مگر مقبولیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں: حافظ حمد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2024 حکومتی جماعتوں کیلیے قبولیت کا سال رہا مگر مقبولیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی (ف )نے  کہا کہ 2024ء تحریر تقریر اور میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی کا سال رہا۔ 2024 حکومتی جماعتوں کےلیے قبولیت کا سال رہا مگر مقبولیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

"جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کےلیے 2025 میں صاف شفاف الیکشن کا ہونا ضروری ہے، 2024 سال میں ملکی تاریخ کا متنازع اور سیاہ ترین الیکشن منعقد کیا گیا۔ سیاسی معاشی اور سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی 2024 بدترین سال رہا۔