سندھ میں بدعنوانی ،کرپشن عروج پر، موجودہ حکومت نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے: فاروق ستار

سندھ میں بدعنوانی ،کرپشن عروج پر، موجودہ حکومت نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے: ...
سندھ میں بدعنوانی ،کرپشن عروج پر، موجودہ حکومت نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں بدعنوانی اور کرپشن عروج پر ہے، موجودہ حکومت نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چنگیز خان نے بغداد پر قبضہ کرکے تمام تعلیمی اداروں کو مسمار کر دیا تھا، چنگیز خان نے بغداد کے عوام کو اپنا غلام بنا لیا تھا، کراچی کے طلبہ کو کوٹہ سسٹم کی چکی میں پیسا جارہا ہے، سندھ کے نوجوانوں کا بیڑا غرق کیا گیا، طاقت ور مزید طاقت ور ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے امتحانی بورڈ سے ہمارے طلبہ کی تعلیم کو تباہ کر دیا گیا، کراچی میں بچوں کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے، تعلیمی بورڈ کے نتائج کو زبردستی کم کیا جا رہا ہے، سال اول کے نتیجے میں کراچی کے پری میڈیکل کے 33 فیصد طلبہ پاس ہوئے، 66 فیصد طلبہ کو فیل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب یہ 66 فیصد طلبہ دوبارہ پیپر دیں گے تو ان کی پیسے بنیں گے، آمدنی کے نئے سے نئے ذرائع پیدا کئے جارہے ہیں، جب یہ بچے پیپر میں بیٹھیں گے نقل کروانے اور پاس کروانے کے بھی پیسے لئے جائیں گے، یہ چنگیزانی سوچ ہے، ہمارے کتب خانوں اور لائبریریوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔