اوور بلنگ ، لیسکو افسران کیخلاف بڑی کارروائی کا امکان، نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں 

اوور بلنگ ، لیسکو افسران کیخلاف بڑی کارروائی کا امکان، نیب نے تحقیقات مکمل ...
اوور بلنگ ، لیسکو افسران کیخلاف بڑی کارروائی کا امکان، نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیسکو میں اوور بلنگ  کا معاملہ ، نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ پر نیب لاہور نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔نیب لاہور کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔

"جنگ " نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  لیسکو نے صارفین کو 2024ء میں کروڑوں روپے کے اضافی بل دیئے تھے۔ابتدائی انکوائری میں چیف ایگزیکٹیو لیسکو، سی ایس ڈی اور ڈائریکٹر کمرشل ذمے دار قرار دیئے گئے ہیں۔چیئرمین نیب کو اسی ہفتے اس معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔بجلی کی اوور بلنگ کے ذمے داران لیسکو افسران کے خلاف بڑی کارروائی کا امکان ہے۔

دوسری جانب لیسکو حکام نے کہا کہ نیب حکام کو اوور بلنگ پر تمام ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔ کسی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی، جب بھی بلایا گیا افسران پیش ہوئے ۔