جاپان کی فحش فلموں کی اداکارہ لاہور پہنچ گئیں، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 

جاپان کی فحش فلموں کی اداکارہ لاہور پہنچ گئیں، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ...
جاپان کی فحش فلموں کی اداکارہ لاہور پہنچ گئیں، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 
سورس: سورس: انسٹاگرام سٹوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان کی فحش فلموں کی اداکارہ ’ کائے اساکرا‘ نےچپکےسے لاہور دیکھنے آن پہنچیں اور بعدازاں سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کائے اساکرا کو فحش فلموں کی انڈسٹری میں ’ رائے لِل بلیک‘ کے نام سے جانا جاتاہے ، حال ہی میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کی تصاویر اپ لوڈ کیں ، انہوں نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھاہے اور مکمل حجاب میں دکھائی دیں ۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہیں لاہور کی گلیوں میں دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کو انہوں نے کیپشن دیا کہ ’صبح کی چہل قدمی دنیا کے ایک مقام پر‘.کائے اساکرا لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرتے بھی دکھائی دیں، انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، مسجد وزیر خان بھی دیکھی اور اپنی اس وزٹ کو کیمرے میں بھی عکسبند کیا۔

سورس: انسٹاگرام سٹوری

اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لوکیشن لاہور کی لکھی اور ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لاہور کی سردی میں چند بکریوں کے بچوں کے ساتھ موجود ہیں اور وہ سردی میں دھوپ سے بھی لطف انداز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اگلی تصویر میں انہوں نے ایک دکان کی تصویر شیئر کی جس میں آئینے فروخت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’خوبصورت دن خود چل کر آپ کے پاس نہیں آتے، آپ کو خود ان کے پاس جانا پڑتاہے‘.

سورس: انسٹاگرام سٹوری

کائے اساکرا کی اس لاہور یاترا کا مقصد تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن نیٹیزن نے ان کی اس سیر کو دلچسپ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے مشرقی اقدار کا پاس کرتے ہوئے اسی کے مطابق خود کو ڈھالا ہوا ہے۔

کائے اساکرا ایک 28 سالہ جاپانی فحش اداکارہ ہیں، وہ سوشل میڈیا انفلونسر بھی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں۔

سورس: انسٹاگرام سٹوری

مزید :

تفریح -