پانچواں ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز ، 176 رنز کا خسارہ باقی
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر بھارت کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالئیے ہیں جبکہ 176 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کیخلاف سیم کونسٹاس اور عثمان خواجہ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے عثمان خواجہ 2 رنز بنا کر بمراہ کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 185 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جس میں رشب پنت 40 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔
بھارت کی جانب سے یشوی جیسوال اور کے ایل راہول نے کھیل کا آغاز کیا لیکن کے ایل راہول سٹارک کی گیند پر 4 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جبکہ یشوی جیسوال 10 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
شبمان گل 20 ، ویرات کوہلی 17 ، رویندر جدیجہ 26 ، واشنگٹن سندر 14 جسپریت بمراہ 22 اور محمد سراج تین سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولینڈ نے 4 ، مچل سٹارک نے 3 ، پیٹ کمنز نے 2 اور نتھان لیون نے ایک وکٹ حاصل کی ۔