ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ایم آر آئی مشین ہی مبینہ طورپرچوری ہو گئی

ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ایم آر آئی مشین ہی مبینہ طورپرچوری ہو ...
ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ایم آر آئی مشین ہی مبینہ طورپرچوری ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے اور  خیبر پختونخواہ کے ایک سرکاری ہسپتال سے ایک ایم آر آئی (مقناطیسی گونج امیجنگ) مشین ہی مبینہ طورپر چوری ہو گئی۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مشین، جسے سیٹ اپ کرنے کے لیے ایک مناسب کمرے کی ضرورت ہے، صوبے کے شہر ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس سے غائب تھی تاہم ہسپتال انتظامیہ اس معاملے پر کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔
دریں اثناء کے پی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے حکام کو بھی وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بدعنوانی کا معاملہ ہے کیونکہ ایم آر آئی مشین منگوائی نہیں گئی تھی بلکہ اسے سرکاری دستاویزات میں دکھایا گیا تھا۔

مزید :

تعلیم و صحت -