حکومت کون اور کیسے بنائے گا؟ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کا پلان تیار کر لیا 

حکومت کون اور کیسے بنائے گا؟ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کا پلان ...
حکومت کون اور کیسے بنائے گا؟ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کا پلان تیار کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان عام انتخابات کے بعد معاملات طے پاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے پاور شیئرنگ کا منصوبہ تیار کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی "جیونیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی ، ایم کیوایم اور جے یو آئی کے مابین سیاسی اتحاد متوقع ہے ، مرکز میں پاور شیئرنگ کا دو نکاتی فارمولا تیار کر لیا گیاہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹوں والی پارٹی کا وزیراعظم 3 سال رہے گا جبکہ 2سال کیلئے وزیراعظم کم نشستوں والی پارٹی سے ہو گا۔پیپلز پارٹی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو بنانے کیلئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں پہلی یا دوسری مدت کے فارمولے پر غور کرے گی ۔

قومی اسمبلی کے264حلقوں کے نتائج کے  مطابق  تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزادامیدوار92، مکمل   آزاد امیدوار 6،مسلم لیگ (ن) 75، پیپلز پارٹی 54،ایم کیوایم پاکستان 17،استحکام پاکستان پارٹی 2، جے یو آئی 4، مسلم لیگ( ق) 3 ،بلوچستان نیشنل پارٹی 2،مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،پختون خوا نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -