ریئرایڈمرل وسیم اکرم نے کوسٹل کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریئرایڈمرل وسیم اکرم نے کوسٹل کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ریئر ایڈمرل وسیم اکرم نے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کوسٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تبدیلی ء کمانڈ کی پروقار تقریب پیرکو پی این ایس اقبال میں منعقد ہوئی جس میں سبکدوش ہونے والے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل سید بشیر احمدنے نومنتخب کمانڈر کوسٹ کو ذمہ داریاں سونپیں۔بحیثیت کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل وسیم اکرم ساحلی پٹی اور کریکس ایریا میں قائم پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات کے انچارج ہوں گے۔ علاوہ ازیں وہ پاک بحریہ کے ا سپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز کے بھی سربراہ ہوں گے۔ ریئر ایڈمرل وسیم اکرم نے 1982میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹا ف اپائنٹمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں نیول ایوی ایشن ٹریننگ اسکول، سی کنگ اسکواڈرن اور آگزیلر ی اینڈ مائن وار فیر اسکواڈرن کی کمانڈز شامل ہیں۔ انہوں نے بحیثیت ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنل ) ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور فلیگ افسرسی ٹریننگ بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ عمان میں پاکستان کے دفاعی اتاشی بھی تعینات رہے۔ ان کی گرانقد ر خدمات کے اعتراف میں رئیر ایڈمرل وسیم کو ہلال امتیاز(ملٹری ) اور ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔ نئی قیادت سنبھالنے کے بعد نو منتخب کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور زیر انتظام یونٹس کے کمانڈنگ افسروں سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔