انگلینڈ کا ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، لیوک سگ کپتان مقرر

انگلینڈ کا ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، لیوک سگ کپتان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز بلائینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، لیوک سگ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، ان کیپڈ پلیئر رورے ہوسل اپنے بھائی ایڈورڈ کو سکواڈ میں جوائن کریں گے۔ میگا ایونٹ 31 جنوری سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔ افتتاحی میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ای سی بی بلائینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کپتان لیوک سگ، امین افشاری، پیٹر بلوئٹ، میتھیوڈین، نیتھن فوئے، ڈینئل فیلڈ، جسٹن ہولنگزورتھ، ایڈورڈہوسل، رورے ہوسل، گیرتھ جونز، محمود کھتری، سیمن لڈوتھ، جیمزمیلرڈ، میتھیوپیج اور مارک ٹرنہام پر مشتمل ہے۔