ننکانہ صاحب،طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کا الزام ،سکول ٹیچر معطل

ننکانہ صاحب،طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کا الزام ،سکول ٹیچر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول جھلار بھلاکا کی جماعت چہارم کی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید نے سپیشل برانچ کی رپورٹ کی روشنی میں سکول ٹیچر شوکت علی کو فوری معطل کر کے مقدمہ درج کرادیا اور سخت قانونی کاروائی کی ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر ملک عبدالواحید نے کہا کہ اخلاقیات کا دائرہ چھوڑنے والوں کے لئے معاشرے میں کوئی مقام نہیں ایسے شخص کو کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دلواکر مثال قائم کی جائے گیمتاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری نوٹس لینے پر والدین ، رشتہ دارو ں اور اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ملک عبدالوحید سے ملاقات کر کے اظہار تشکر کیا۔ڈپٹی کمشنرننکانہ ملک عبدالوحیدنے کہا کہ بچے ہمارامستقبل ہیں ان کی اور ہر شہری کے جان و مال حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ اور قانونی اداروں پرعائد اہم ذمہ داری ہے۔
ٹیچر معطل

مزید :

صفحہ آخر -