سعودی عرب میں قید 1000 کوڑے سزا پانے والے شہری کی بیگم کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

سعودی عرب میں قید 1000 کوڑے سزا پانے والے شہری کی بیگم کو سعودی ولی عہد محمد بن ...
سعودی عرب میں قید 1000 کوڑے سزا پانے والے شہری کی بیگم کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں قید ایک ہزار کوڑوں اور 10سال قید کی سزا پانے والے ایک بلاگر کو سرعام کوڑے مارے جانے کی ویڈیو کچھ عرصہ قبل منظرعام پر آئی جس نے دنیا میں کھلبلی مچا دی۔ اب اس بلاگر کی بیوی کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ رائف بداوی نامی اس بلاگر نے آزادی اظہار رائے کے حق میں کچھ بلاگز لکھے تھے جن میں مبینہ طور پر مذہب کی توہین کی گئی تھی۔ اس توہین پر رائف کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے اسے سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔
رائف بداوی کو کوڑے مارے جانے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اس کی سزا معاف کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں بلاگر کو 50کوڑے مارے گئے جن سے وہ ادھ موا ہو گیا۔ رائف تین بچوں کا باپ ہے۔ اس کی اہلیہ انصاف حیدر نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں نہیں جانتی کہ مجھے اس وعدے پر اعتبار کی جرا¿ت کرنی چاہیے یا نہیں لیکن مجھے امید ہے کہ میرا شوہر جلد آزاد ہو جائے گا۔“ سعودی ہیومن رائٹس کمیشن اور ہیومن رائٹس سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی طرف سے رائف کو معاف کیے جانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور جب فیصلہ ہو گیا اسے معاف کر دیا جائے گا۔“