فروغ نسیم اب ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ توسیع کاحصہ ہیں ، ایاز امیر کا ایم کیو ایم کی کابینہ سے علیحدگی پر دلچسپ تبصرہ

فروغ نسیم اب ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ توسیع کاحصہ ہیں ، ایاز امیر کا ایم کیو ...
فروغ نسیم اب ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ توسیع کاحصہ ہیں ، ایاز امیر کا ایم کیو ایم کی کابینہ سے علیحدگی پر دلچسپ تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ فروغ نسیم تو توسیع کے کھاتے میں ہیں اوران کی جانب سے ایک کردار ادا کیا گیا ہے ،اب فروغ نسیم کسی جماعت کاحصہ نہیں بلکہ توسیع کی حصہ ہیں۔
ٍدنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا یہ کہناکہ میں کابینہ سے جارہا ہوں ، یہ اپنی بات منوانے کا طریقہ ہے ، اس سے تھوڑا سا ڈرامہ پیدا ہو گیاہے اوردوسری طرف عامر لیاقت صاحب نے بھی استعفے کی دھمکی دی ہے ، یہ سارا ہال ہی ایساہے ، اس کو کیا رو رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ پیالی میں طوفان ہے ،اس سے ہوگا کچھ بھی نہیں ہے ۔
ایاز امیر کا کہناتھا کہ اتحادی پارٹیاں حکومت کوبلیک میل نہیں کرسکتیں کیونکہ یہ حب الوطنی کے سائے میں آئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرعی ملک ہے جہاں فصلیں پکتی ہیں اور جب تک موسم خراب نہ ہو حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم تو توسیع کے کھاتے میں ہیں اوران کی جانب سے ایک کردار ادا کیا گیا ہے ۔ اب فروغ نسیم کسی جماعت کاحصہ نہیں بلکہ توسیع کی حصہ ہیں۔