گرمیوں کی چھٹیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر جاری

گرمیوں کی چھٹیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر جاری کردیا ہے ،روسٹر کے مطابق کل 17 ڈویژن بنچ اور 55 سنگل بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں جو پیر سے شروع ہونیوالے ہفتے میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن بنچ اور 37 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ملتان بنچ پر 3 ڈویژن بنچ اور 8 سنگل بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ بہاولپور بنچ پرایک ڈویژن بنچ اور 3 سنگل بنچ تشکیل دئیے ہیں، راولپنڈی بنچ پر دوڈویژن بنچ اور 7 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ جو آئندہ احکامات تک مقدمات کی سماعت کرینگے۔نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے۔عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی بنچز تشکیل نہیں دئیے گئے۔
ڈویژن بنچ

مزید :

صفحہ آخر -