وحدت کالونی، نامعلوم افاد نے 25سالہ نوجوان کو زہر دیکر قتل کر دیا، ملزم فرار

وحدت کالونی، نامعلوم افاد نے 25سالہ نوجوان کو زہر دیکر قتل کر دیا، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) وحدت کالونی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 25سالہ نوجوان کو زہر دیکر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو وحدت کالونی قبرستان سے ایک 25سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش ملی جس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی ، انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہدا کٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کی وجہ زہر خورانی ہے، اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -