سابق فوجیوں کا بھی ڈیمز کی تعمیر میں پنشن سے حصہ ڈالنے کا فیصلہ

سابق فوجیوں کا بھی ڈیمز کی تعمیر میں پنشن سے حصہ ڈالنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا) نے ڈیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے اپنی ماہانہ پنشن سے پانچ فیصد عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ویٹرنز آف پاکستان کی ایگزیکٹو کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ میں وی او پی کے صدر جنرل علی قلی خان، ایڈمرل احمد تسنیم، ائیر مارشل مسعود اختر، برگیڈئیر میاں محمود، سلیم گنڈاپور، بریگیڈئیر سید مسعود الحسن، ڈاکٹرکیپٹن بابر ظہیر الدین، اور میجر فاروق حمیدخان شریک تھے۔ اس موقع پر جنرل علی قلی خان نے کہا پانی ہماری بقاء کیلئے ضروری ہے، ڈ یمو ں کی تعمیر کو طویل عرصہ تک نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے پانی کی کمی بحران کی صورت اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت کیلئے ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے پانی کی کمی کا نوٹس لینے اور ڈیموں کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات خوش آئند ہیں، امید ہے ڈیموں کی تعمیر کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا اور اس میں ویٹرن آف پاکستان کے تمام ممبران اپنی پنشن سے پانچ فیصد حصہ ڈالیں گے، اس اہم کاز کیلئے لوگ اسی جزبہ کا اظہار کریں جیسا قرض اتارو سکیم کے دوران کیاگیا تھا، یہ بھی قومی امید ہے کہ اپنے اثا ثے بیرون ملک چھپانے والے ارب پتی عناصر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر میں اپنی دولت کا استعمال کریں گے۔
سابق فوجی فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -