عمرکوٹ ضلع کونسل کا بجٹ پیش کردیا گیا

عمرکوٹ ضلع کونسل کا بجٹ پیش کردیا گیا
عمرکوٹ ضلع کونسل کا بجٹ پیش کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)ضلع کونسل عمرکوٹ کا سال 2025-2024 کا بجٹ اجلاس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سال 2024-2025 کا بجٹ 99 کروڑ 49 لاکھ کا پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس کو بجٹ کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری نے کہا کہ یہ بجٹ بچت اور عوامی بجٹ ہے، جس میں سال بھر کی کل آمدنی 33 کروڑ، 72 لاکھ، 75 ہزار روپے، سال بھر کے اخراجات 99 کروڑ، 49 لاکھ، 30 ہزار، 240 روپے ہیں،نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے 26 کروڑ، 37 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ جاری ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 46 کروڑ، 33 لاکھ، 60 ہزار، 391 روپے رکھے گئے ہیں۔

 اس طرح سال کی مجموعی بچت 5 ہزار 863 روپے ہے، ملازمین کی مالی امداد کے لیے 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، اس موقع پر ضلع کونسل عمرکوٹ کے چیئرمین حاجی محمد بقا پلی نے کہا کہ ضلع میں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ روپے، قومی دن منانے کے لیے  2 لاکھ روپے اور ملیریا سپرے کرنے کے لیے  5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔